آئی ایم ایف

آئی ایم ایف مشن چیف پہلی سہ ماہی اہداف کے حصول کیلئے حکومتی اقدامات سے خوش

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی مالیاتی ادارے کے مشن چیف نے حکومت کے پہلی سہ ماہی اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ کی سربراہی میں آئی ایم ایف جائزہ مشن سے مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات میں گورنر اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، ایس ای سی پی چیئرمین اور سیکریٹری خزانہ نے شرکت کی۔ مذاکرات میں آئی ایم وفد کے جائزہ مشن کی سربراہی مشن چیف ناتھن پورٹر نے کی۔

نگراں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض پروگرام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ نگراں وزیر خزانہ نے معاشی استحکام کےلیے مالیاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ ایف بی آر میں جامع اصلاحات کے لیے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اسی طرح بجلی اور گیس کے گردشی قرض کو ختم کرنے کےلیے حکومتی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے حکومت کے پہلی سہ ماہی اہداف کے حصول کےلیے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی مدد کو سراہا اور قرض پروگرام پر عملدرآمد کےلیے نگراں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے