پی ٹی آئی

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کابینہ تشکیل دینے سے قبل ہی دھڑے بندی کا شکار

مظفر آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کابینہ تشکیل دینے سے قبل ہی دھڑے بندی کا شکار ہوگئی،  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی  آزاد کشمیر کے ارکانے وزارتوں کی تقسیم پر  اعتراض اٹھاتے ہوئے گروپ بندی شروع کردی ہے۔ جس کے باعث پی ٹی آئی کو حکومتی کابینہ  بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی   آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود اور سردار تنویرالیاس کی زیرصدارت اسمبلی ارکان کے الگ الگ اجلاس ہوئے ہیں جن میں وزارتوں کی تقسیم پرقیادت کو اعتماد میں نہ لینے پر تشویش کااظہار کیا گیا ہے۔ جس کے باعث پی ٹی آئی دھڑے بندی کا شکار ہوتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹرسلطان کی زیر صدارت اجلاس میں زیادہ وزارتیں لینے کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی جبکہ تنویرالیاس کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ کی تشکیل اور کشمیر کونسل الیکشن پر مشاورت کی گئی۔ جبکہ سردارتنویرالیاس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسپیکرانوارالحق سمیت سینئر پارلیمنٹیرینزنے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے