فیصل کریم کنڈی

یہودی اور بھارتیوں سے رقم لینے والے بھی عمران خان ہی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

کراچی (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ یہودیوں اور بھارتیوں سے رقم لینے والے بھی عمران خان ہی ہیں، جو اس رقم کا حق ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی خوشاب میں کی جانے تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دولت کے پجاری عمران خان نے پیسوں کے لالچ کی وجہ سے پی سی بی سے دغا بازی کر کے کیری پیکر کے پاس چلے گئے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ دولت کی ہوس کی وجہ سے انہیں یہ بھی تمیز نہیں رہی اور وہ ممنوعہ فنڈز بھی لیتے رہے، مودی نے مقبوضہ کشمیر پر جارحیت کی تو عمران خان بھیگی بلی بن کر بنی گالہ محل میں چھپے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح انہوں نے بھارتیوں سے ملنے والی رقم کا حق ادا کیا، بشریٰ اور گوگی کی لوٹ مار کے قصے سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کردی۔ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کےلیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے