پیٹرولیم مصنوعات

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا

اسلام آباد (پاک صحافت) نجی نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی اسی کے لئے کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود نایاب رہا جس کی وجہ پٹرولیم ڈیلرز کی منافع میں اضافے کی ہڑتال تھی۔ حکومت نے پچھلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔ لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی نظر آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت بڑھنے کی بنیادی وجوہات فی لیٹر پیٹرول پر 4 روپے پیٹرولیم لیوی، ڈیلرز کے منافع کی شرح میں اضافہ اور پھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے کا اثر ہوں گی۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپس کھلنے شروع ہوگئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے