ہم نے شبلی فراز کو دوسری کمیٹی کی سربراہی آفر کی تھی، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوری طریقہ کار اختیار کیا ہے، ہم نے شبلی فراز کو دوسری کمیٹی کی سربراہی آفر کی تھی۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے اس کمیٹی کی سربراہی مانگی تھی۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تمام طریقہ کار قانونی طریقے سے ہوا اور وہ سینیٹ سیکریٹریٹ پر دباؤ نہ ڈالیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں شیری رحمٰن کے مؤقف کی تائید کرتا ہوں، بلاوجہ شور مچانے کے بجائے قانون پر عملدرآمد کیا جائے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کی زمین پر قبضہ اور شور مچانے سے ریلیف نہیں ملے گا۔ سینیٹر منظور احمد نے کہا کہ اجلاس کو قانون کے مطابق چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے