سعید غنی

ہم صحافیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر بلدیات سندھ

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم صحافیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چوتھی بار منتخب ہوکر آئی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو سہولتیں فراہم کی ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خاص طور پر صحافی بھائیوں کی پلاٹس کے حوالے سے یا پریس کلب کے گرانٹس کے متعلق سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے ممبران 700 کے قریب ہیں، ان کو پلاٹس نہیں ملنے کا معاملہ ہے تو ان کو زمین پیپلز پارٹی الاٹ کرے گی، میری کوشش ہوگی کہ میرے دور میں ہی یہ سب کام ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے