احسن اقبال

ہمیں طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں 16 ماہ کی حکومت میں اپنی وزارت کی کارکردگی کا دفاع نہایت فخر کے ساتھ کرسکتا ہوں۔ اپنی وزارت کے دوران 16 ماہ میں پی ٹی آئی حکومت میں مفلوج کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ وزارت کے دوران ملک میں متعدد نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے۔ صوبہ سندھ کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور فنڈنگ کی گئی۔ تھر کوئلہ کا منصوبہ جس کا بلاول بھٹو نے کریڈٹ لیا کاغذوں میں گھوم رہا تھا، پیپلز پارٹی کے 3 ادوار میں اس پر کوئی قابل ذکر عمل نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پہ تھر کو سی پیک منصوبوں میں شامل کیا گیا تو یہ خواب حقیقت بن سکا۔ اچھا ہوتا اگر بلاول بھٹو زرداری تھر منصوبہ کے لئے نواز شریف کے تعاون کا بھی ذکر کر دیتے، ہمیں طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے نکلنا پڑے گا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے