خورشید شاہ

ہماری کوشش ہے کہ پانی سے بجلی کی پیداوار کو ستر فیصد تک لے جائیں۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری پوری کوشش ہے کہ پانی سے بجلی کی پیداوار مجموعی پیداوار کے ستر فیصد تک لے جائیں اور جلد توانائی بحران کا خاتمہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کی داسو ڈیم منصوبے کے حکام، چینی انجینئرز، ورکروں سے بات چیت ہوئی ہے۔ اس موقع ان کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم 2023 میں مکمل ہونا تھا، افسوس بہت زیادہ تاخیر ہوئی۔ داسو ڈیم منصوبے میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے میں کوئی بھی رکاوٹ آئے تو مجھے فورا آگاہ کریں۔ کہ ہر رکاوٹ دور کرنے کے لیے ذاتی دلچسپی لوں گا، فنڈز سے لے کر ماحولیات وغیرہ تک کے ہر معاملے کو فوری حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بقاء آبی منصوبوں سے جڑی ہے، پوری کوشش ہوگی بطور وزیر آبی وسائل اس قومی ذمہ داری میں حصہ ڈالوں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے