بلاول بھٹو

چائلڈلیبر کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرکے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو جبری مشقت سے بچانے کے لیے مختلف قانون سازی کی گئی ہے لیکن ان قوانین پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔ قوانین پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ قوانین کے زیادہ سے زیادہ نتائج اور اثرات کو حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو میکانزم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ چائلڈ لیبر کو روکا جاسکے اور اسے ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈڈ لیبر سسٹم (ابولیشن) ایکٹ 90 کی دہائی میں نافذ کیا گیا تھا اس کے باوجود ملک بھر میں لاکھوں بچے آج بھی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے