ناصر حسین شاہ

ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو کم سے کم مشکلات ہوں اور انھیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی صورت بھی عوامی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ چند مقامات پر کام کی رفتار سست ہونے پر وزیر بلدیات سخت برہم بھی ہوئے۔ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنا کام بہترین طریقے سے سرانجام دے رہا ہے مگر کچھ جگہوں پر شکایات ہیں جن کا فوری حل ہونا چاہیئے۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بارشوں کے بعد سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات واٹر بورڈ کا عملہ سڑکوں پر موجود ہے اور مسائل کا حل کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے