شاہد خاقان عباسی

ہماری پانچ سالہ حکومت میں کوئی کرپشن اسکینڈل ملے تو ہم ذمہ دار ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات قائم کرکے ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اگر ہمارے دور حکومت میں کوئی کرپشن اسکینڈل ملے تو ہم ذمہ دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں پر اب کسی کو اعتماد نہیں ہے۔ یہاں انصاف دینے کے بجائے صرف زباں بندی اور انتقام لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کا نیب کے ساتھ کیا تعلق ہے جب وہ پریس کانفرنس کرتے ہیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ نیب کون چلا رہا ہے۔ احتساب کرنا ہے تو پتہ کریں کہ چینی میں سات سو ارب کس نے کھایا، ہر ہفتے حکومت کا نیا اسکینڈل سامنے آتا ہے لیکن نیب کو نظر نہیں آتا۔ جنہوں نے ہمارے گریباں پر ہاتھ ڈالا ہے ان کے گریباں پر بھی کوئی ہاتھ ڈالے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کا نوٹس لے لیا

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ اور لو پریشر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے