ہزارہ برادری سے اظہارتعزیت کے لئے وزیراعظم کے شیڈول سے جلد آگاہ کر دیا جائےگا

ہزارہ برادری سے اظہارتعزیت کے لئے وزیراعظم کے شیڈول سے جلد آگاہ کر دیا جائےگا: شبلی فراز 

اسلام آبا(پاک صحافت) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کاکہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان ہزارہ برداری سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کے لئے  ضرور کوئٹہ جائیں گے، ان کے دورہ  کے شیڈول سے جلد میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ پوری قوم کو مچھ واقعہ پر افسوس ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، اسی لیے مچھ میں ہزارہ برداری کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: دہشتگرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے: اعجاز چودھری

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان مظاہرین کے پاس اظہار یکجہتی کےلیے گئے تھے لیکن مظاہرین نہیں مانے اور ان کا مطالبہ تھا کہ بلوچستان حکومت مستعفی ہوجائے۔ دوسری جانب  وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے شہدا کی تدفین کی جائے، شہداء کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں، کبھی بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہزارہ برادری کو یقین دلاتا ہوں ان کے مطالبات کا احساس ہے، جانتے ہیں ہمارا پڑوسی فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے۔دوسری جانب سانحہ مچھ کے ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے۔ لواحقین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور بھی ناکام رہا، وفاقی وزیر علی زیدی، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری وزیراعظم کی ہدایت پر رات گئے کوئٹہ پہنچے، جہاں انہوں نے مغربی بائی پاس پر دھرنا دینے والوں کے ساتھ مذکرات کئے۔مذاکرات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہے، دھرنے کے شرکاء نے وزیر اعظم کے آنے تک میتوں کو دفن کرنے اور دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے