خواجہ سعد رفیق

ہزارہ ایکسپریس حادثہ وسائل کی کمی کا شاخسانہ ہے۔ وزیر ریلوے

لاہور (پاک صحافت) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس حادثہ وسائل کی کمی کا شاخسانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرر یلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہزارہ ایکسپریس حادثے کو وسائل کی کمی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) بحران کی بڑی وجہ میرٹ پر فیصلوں کا نہ ہونا ہے، انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر سب کو بتا دیا ہے کہ پی آئی اے نے ایسے نہیں چلنا اس کو بدلنا ہوگا۔ ٹرین حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند روز بعد نگران حکومت آجائے گی مگر پھر بھی اس حادثے کی تحقیقات چلتی رہیں گی۔ ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام از حد ضروری ہے، مارشل لاز نے ملک کے حالات بہت خراب کیے، سیاست دان جب تک مل کر نہیں بیٹھیں گے تب تک پاکستان آگے نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے