مریم اورنگزیب

ہر گزرتے لمحے کیساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آرہی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے خلاف غلیظ مہم اور دماغی مرض میں گالیوں سے ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آرہی ہے۔ آج پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور گالیاں بھی دی تھیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ صحافیوں پر تشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گالیاں نہیں مسترد ہونے کی فرسٹریشن ہے یہ صحافیوں پر تشدد نہیں پاگل پن کی نشانیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے