مریم اورنگزیب

عدالت سے مکمل انصاف کی امید ہے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کے سلسلے میں عدالت سے مکمل انصاف کی امید ہے جبکہ اتنے دن گزرنے کے بعد اختلافی نوٹ پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت ہائیکورٹ نے منظور کرلی ہے لیکن فیصلے پر دستخط نہیں کئے جارہے۔ ہمیں گزشتہ چار دنوں تک صرف یہی کہا گیا کہ فیصلہ لکھا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ چار دن کے بعد اختلافی نوٹ کا سامنے آنا باعث تشویش عمل ہے جبکہ ہمیں آج بتایا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے پر ایک جج نے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔ ہمیں عدالت سے مکمل انصاف کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے