کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا کراچی کے شہریوں کیلئے روٹی 2 روپے کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے شہریوں کے لئے دو روپے کی روٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا اصل چہرہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم ہے، آج کی تقریب میں ہر نوجوان کے پاس قلم ہے اور یہ نوجوان ملک کے مستقبل ہیں۔ گورنر ہاوس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کسی اور کا تھا مگر عمل ہم کررہے ہیں ا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کو شعور نہیں دیا گیا تھا لیکن آج گورنر ہاوس نے دروازے کھول دیے تاکہ نوجوانوں میں شعور پیدا ہوسکے۔ تقریب میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کراچی میں 20 تندور لگانے کا اعلان کیا جہاں روٹی دو روپے کی دستیاب ہوگی۔ انہوں نے جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس اور مخیر شخصیت فرخ امین کی فلاحی کاموں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

امید ہے تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے تمام اتحادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے