اے پی سی

کے پی کی عوام عدم تحفظ کا شکار اور وزراء کرپشن میں مصروف ہیں۔ اے پی سی اعلامیہ

پشاور (پاک صحافت) اے پی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے پی کی عوام عدم تحفظ کا شکار اور وزراء کرپشن میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کی سربراہی میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں جاری بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان پر تشویش ہے، آل پارٹیز کانفرنس اسے حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسوں کا نتیجہ قرار دیتی ہے، یہ کانفرنس حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کانفرنس صوبے کی ابتر معاشی صورتحال، قرضوں، اقرباء پروری پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔ بی آر ٹی، مالم جبہ، آٹا چینی اسکینڈل اور فارن فنڈنگ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومت امن کی بحالی اور عوام کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات کرے۔ کانفرنس میں لکی مروت، بنوں، وزیرستان واقعات میں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور شہریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے آٹے کی قیمت کم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے