لاہور (پاک صحافت) جامعات کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس کی جانب سے نئی رینکنگ جاری کر دی گئی۔ کیو ایس کی تازہ رینکنگ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی یونیورسٹی بن گئی ہے۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی 5 سال سے ایک ہی رینک پر تھی، پنجاب یونیورسٹی کو ایشیا کی بہترین یونیورسٹی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر خالد محمود کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے چین، بھارت اور دیگر جامعات کا مقابلہ کر کے اعزاز حاصل کیا ہے، گزشتہ سال کی نسبت پنجاب یونیورسٹی کی رینکنگ میں 170درجے بہتری آئی ہے۔
Short Link
Copied