کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، 4 ڈاکو ہلاک، 8 سہولت کار گرفتار

کشمور (پاک صحافت) سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے جس میں اب تک 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 8 سہولت کار گرفتار ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے اور متعدد سہولت کاروں  کو حراست لیا گیا ہے، انڈس ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ عرفان سموں کا کہنا ہے کہ مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ڈی پی او مہر ناصر سیال نے کہا ہے کہ کچا چراغ شاہ میں جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے پیش قدمی جاری ہے جہاں پر ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی جار ی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں 1 اور ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اب تک آپریشن میں 4 ڈاکو مار جا چکے ہیں اور 8 سہولت کار گرفتار کیے گئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے