کورونا وائرس کی چوتھی لہر، ایک د ن میں68اموات، 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ

کورونا

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں مزید شدت آگئی، این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مزید 68 افراد کی جانیں نگل کیا، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے۔  خیال رہے کہ کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 455 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 تک جا پہنچی ہے۔  این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 148کورونا کے مریض صحتیاب بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 09 فیصد ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 82 ہزار 76 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 61 ہزار 639 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں