کورونا وائرس

کورونا کی چوتھی لہر، مزید 11 اموات،1425 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 11 مریض دم توڑ گئے۔ جس کے بعد اب تک کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22939 ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5.56 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 25215 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1425 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح اکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 543 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 23 ہزار 472 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 53623 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے