کورونا وائرس

کورونا وائرس نے مزید 98 زندگیاں نگل لیں، 3316 نئے کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس نے مزید 98 زندگیاں نگل لیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئی اموات سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52ہزار 314 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 316 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3270 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 589 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92315 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے