مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ میں ہونے والا بم دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا بم دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والا بم دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبر سے دل افسردہ ہے، جے یو آئی کارکن ہسپتال پہنچ کر تعاون کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے، غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے