طلال چوہدری

کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے بیان کسی مفاد کی وجہ سے دیا۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے بیان کسی مفاد کی وجہ سے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کمشنر لیاقت چٹھہ کو ذاتی طور پر جانتے ہیں انہوں نے یہ بیان کسی مفاد کی وجہ سے ہی دیا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ دھاندلی کیسے کی؟ کن آر اوز کو دھاندلی کے احکام دیے۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے