اسلام آباد (پاک صحافت) کشمیریوں کے یوم استصواب رائے کے موقع پر اہم پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عالمی برادری موبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی توڑے۔ حق خودارادیت کی نفی آزادی، قدروں اور اُصولوں کا انکار ہے، کشمیری حریت پسندوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو آزادی کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں جرائم کی انتہا کر دی ہے ، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پر خاموشی توڑے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حق خودارادیت بنیادی پیدائشی اور عالمی اور قانونی حق ہے، حق خودارادیت انسانی عظمت و وقار کے تقاضوں کا لازمی جز ہے۔ کشمیری بھارتی مظالم سے نجات پانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اس جدوجہد میں میں ہم اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم
انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کی نفی آزادی، قدروں اور اُصولوں کا انکار ہے، کشمیری حریت پسندوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی جبر و ظلم اس جائز، بنیادی جمہوری حق کی جدوجہد سے کشمیریوں کو نہ ہٹا سکا، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے۔ ایک طرف کورونا عالمی وباء ہے ارو دوسری طرف بھارت نے کشمیریوں کو زندگی، صحت اور خوراک جیسے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔