کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کی حمایت جاری رکھیں گے

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے موقع پرکہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدجہد آزادی میں کے ساتھ ہے اور اپنی حمایت جاری رکھے گا۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئیر پر دیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے جموں کشمیر کے عوام کے حق ارادیت کی ضمانت دی تھی۔ وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے: وزیرخارجہ

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے موقع پر ٹوئیر پر دیے گئے بیان میں کہا کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے جموں کشمیر کے عوام کے حق ارادیت کی ضمانت دی تھی، کشمیریوں کو خودارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا، ہم اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی ظالمانہ و غیر قانونی قبضے سے آزادی کےلیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر مظالم ڈھا رہی ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں سے کئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔ ان کا استصواب رائے کا حق دلانے کے وعدے کی تکمیل کو یقینی بنائے، پاکستان کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے