طلال چوہدری

کسی وفادار ورکر سے ٹکٹ نہیں چھینا جائے گا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ راجا ریاض ٹکٹ کی امید لگا سکتے ہیں مگر ابھی کسی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں ہوا اور کسی وفادار ورکر سے ٹکٹ نہیں چھینا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ راجا ریاض نے ماضی میں نواشریف پر کرپشن کے الزامات کیوں لگائے، راجا ریاض خود اس کی وضاحت کریں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ راجا ریاض نے پارٹی میں شامل ہوکر اپنے ماضی کے بیانات کی خود نفی کردی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے، انتخابات اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے