لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواج سعد رفیق نے کہا ہے کہ نجکاری کے حوالے سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی ایئر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی، تینوں ایئر پورٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تینوں ایئر ہورٹس کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہو نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت آمدنی ساڑھے 15 کروڑ روزانہ اور اخراجات 19 کروڑ روپے روزانہ ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے بیمار ادارہ ہے لیکن اس کی بہتری کی گنجائش موجود ہے، ہم بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسافروں میں پی آئی اے کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی آئی اے اسٹاف کا رویہ بھی پہلے کی نسبت بہتر ہوا ہے۔