ڈپریشن کی وجہ سے موت کے قریب پہنچ گیا تھا، ریتھک روشن

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ کے مقبول اداکار ریتھک روشن کا کہنا ہے کہ فلم ‘وار’ کی شوٹنگ کے دوران  وہ  ڈپریشن کی وجہ سے موت کے قریب پہنچ گئے تھے، انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ صبح زندہ اُٹھیں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جب گھر آتا اور سوتا اور مجھے لگتا کہ میں صبح نہیں اٹھوں گا،میں اس فلم کے لیے تیار نہیں تھا، وہ میرے لیے بڑا چیلنج تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اپنے فٹنس ٹرینر کو انٹرویو دیتے ہوئے ریتھک روشن نے ماضی میں ڈپریشن کا شکار ہونے کی وجہ سے پیش آئی پریشانی سے پردہ اٹھا یا۔ ریتھک نے بتایا کہ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم وار کی شوٹنگ کے دوران میں اچھا محسوس نہیں کررہا تھا،مجھے پہلے لگا کہ میری عمر کی وجہ سے ایسا محسوس ہورہا ہے، مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں مر رہا ہوں۔

واض رہے کہ اداکار ریتھک کے مطابق فلم کے لیے مجھے اپنے آپ کو تبدیل کرنا تھا لیکن مجھے اندر سے کوئی چیز کھائی جارہی تھی۔ خیال رہے کہ فلم وار میں ریتھک کے ساتھ ٹائیگر شروف اور وانی کپور نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے