کراچی، انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر حملہ

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور اسلحہ چھیننےکی کوشش بھی کی۔

تفصیلات کے  مطابق حملہ آوروں نے گشت پر مامور موبائل پر بھی پتھراؤ کیا، مزید نفری آنے پر حملہ آور پتھراؤ اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی، سرچنگ کے دوران 30 بور پسٹل اور 4 راؤنڈ برآمد ہوئے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، واقعہ ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں اے ایس آئی شمعون دانیال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ہنگامہ آرائی، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے