ادویات

کابینہ اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیر صحت کی سفارش پر منظور کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے 18 نئی ادویات کی قیمتوں کو فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، ادویات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ فکس ہونے والی ادویات کی قیمت بھارت اور بنگلادیش سے کم ہیں، ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سرمایہ کاری سہولت کونسل

ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے