عظمی بخاری

چینی، آٹا چور سمیت سب لٹیرے جلد کڑے احتساب کا سامنا کریں گے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ اور متحرک ہونا قوم کو بے وقوف بنانے والوں سے ہضم نہیں ہورہا ہے۔ جلد چینی، آٹا چور سمیت تمام لٹیروں کا احتساب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نااہل اور نالائق حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دوسرے راونڈ سے حکومتی مشنیری میں کھبلی مچ گئی ہے۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے متحرک ہوتے پھر حکومتی ترجمانوں کی ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں، پی ڈی ایم اپنی جگہ پر قائم دائم ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پی ڈی ایم میں دوبارہ جان ڈال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں سے قوم کی بوٹیاں نوچنے والے گدھ اپنی نوکریاں چھن جانے کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے