چیف جسٹس کو ہر صورت مستعفی ہوجانا چاہیے، زاہد خان

اسلام آباد (پاک صحافت) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ اب چیف جسٹس کے فیصلوں کو یک طرفہ سمجھا جائے گا اس لیے وہ مستعفی ہو کر گھر جائیں، انہیں ہر صورت مستعفی ہوجانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق زاہد خان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس کو عدالت عظمٰی کو سیاست کی نذرنہیں کرنا چاہیے، وہ تمام جماعتوں کے تحفظات کے باوجود پنجاب میں انتخابات کے لیے بضد ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ملک میں ایک ہی وقت انتخابات چاہتی ہے، ہم نے جانیں قربان کیں، ہمارے رہنماؤں نے شہادتیں دیں لیکن انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹے۔

واضح رہے کہ زاہد خان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہم آج بھی انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹ رہے لیکن امن وامان کی صورتِ حال دیکھتے ہوئے چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک ہی وقت انتخابات ہوں۔ ہم ون یونٹ کے کل بھی خلاف تھے اور  آج بھی خلاف ہیں لیکن پنجاب کے لیے ہم سب کو آگ میں نہ دھکیلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے