چوہدری پرویز الہی

چوہدری پرویز الہی نے حکومت کو خبردار کردیا

لاہور (پاک صحافت) چوہدری پرویز الہی نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مہنگائی کنٹرول نہ کی گئی تو حکومت کی تمام کارکردگی ضائع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی، مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔

چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے، حکومت یہ بات جان لے اگر مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی انسانیت کا درس دیتا ہے عوام کو ریلیف دینا ہی دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے