مرتضی وہاب

چورن بیچنے والے بتائیں کراچی کیلئے عمران خان نے کیا کیا؟ ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے صوبائی اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ یہ باتوں کے فائر ہیں، باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، یہ لوگ باتوں میں بھی جلد بازی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے مرتضٰی وہاب نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلے پر مٹھائیاں بانٹی گئیں، آدھے گھنٹے بعد سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی بدل رہاہے، کراچی والے ان سے تنگ آچکے، پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کورنگی میں ہمارا کوئی نمائندہ نہیں پھر بھی خدمت کرر ہےہیں، پیپلز پارٹی بلاتفریق خدمت پریقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔ شہریوں کوپارکس کی حفاظت کرنی ہے، کچھ لوگ خالی جگہوں پر نظر رکھتے ہیں اور قبضے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے