کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما نے عمران خان، عمران اسماعیل، عثمان بزدار اور عارف علوی کو اللہ تعالی کی طرف سے ملک اور عوام کے لئے عذاب قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات ہوگئے ہیں کہ جہاں لوگ اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ہر چیز کو متاثر کرنے والا پیٹرول اور ڈیزل ہوتا ہے جو حکومت مہنگا کرتی جاررہی ہے، سن 2023 تک پیٹرول 200 تک چلا جائے گا۔
صدر پی پی سندھ نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کوئی بھی سبسڈی عوام کو دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس دور میں اب عوام کی قوت خرید کم ہوتی جاررہی ہے۔ پارٹی ریڈکشن پروگرام میں بینظیر بھٹو شہید کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زراعت پر انحصار کرتا ہے لیکن کسان کی حکومت نے کیا حال کردیا ہے، کھاد کی قیمت میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔