اکبر ایس بابر

پی ٹی آئی کے داخلی انتخابات وکیلوں کا ڈرامہ تھا۔ اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے داخلی انتخابات وکیلوں کا ڈرامہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پارٹی میں نئے سرے سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ ان کا مطالبہ تھا کہ حال ہی میں ہونے والے انتخابات پارٹی کے آئین سے متصادم تھے۔

ذرائع کے مطابق اکبر ایس بابر نے بانی ارکان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں تمام صورتحال پر کھل کر گفتگو کی جائے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی میں الگ سے کوئی بلاک نہیں بنارہے کیونکہ ان کا گروپ پہلے سے ہی فعال ہے اور اس کی اسٹریٹجی جلد ہی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے