شیری رحمان

پی ٹی آئی کی حکومت کے تمام نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ  پی ٹی آئی کی حکومت کے تمام نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور پھر ان کی سنوائی ہو تو اس کے بعد ہی ہم کہیں گے کہ انصاف ہوا ہے۔ ہم  دیکھنا چاہتے ہیں کہ آئین کی بالہ دستی کون کرتا ہے، کون انصاف کرتا ہے کیونکہ یہ تو واضح ہوگیا ہے بہت پہلے ہی کہ تحریک انصاف نے انصاف کا دامن بہت پہلے ہی چھوڑ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ  ہم ہر روز سوال کرتے ہیں کہ یہ جو ہمارے ایم این ایز پر غداری کا الزام لگایا گیا ہے تو یہ کون لوگ ہیں جو ہم پر یہ الزامات عائد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان بالہ کا تقدس بری طرح پامال کیا گیا اور افسوس سے میں کہون گی کہ اور انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دروان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے  یہ بھی مطالبہ کیا کہ پہلے ہماری غداری کو ثابت کریں پھر اسمبلیان ری اسٹور کریں اور پھر وہاں ہماری غداری کے ثبوت پیش کریں پھر ہم بھی دیکھیں گے کہ کون غدار ہے اور کون وفادار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے