سراج الحق

پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ سراج الحق

کراچی (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار کے حصول کے لئے تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگاکر پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا ہے۔ اب ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ساڑھے تین برس میں ایک بھی قدم ایسا نہیں اٹھایا جو ریاست مدینہ کی جانب ہو۔ وزیراعظم نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لانے کے بڑے بڑے وعدے کیے، مگر ان کے ہوتے ہوئے دونوں شعبے تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں بے تحاشا کمی ہوئی ہے۔ یونیورسٹیز اور کالجز میں ریسرچ کے شعبے ویران ہو رہے ہیں۔ تعلیم ایک کاروبار بن چکا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تعلیم دشمن اقدامات میں ملوث ہیں۔ اساتذہ اپنے حقوق کی جنگ سڑکوں پر لڑ رہے ہیں اور حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے