نادیہ شیر

پی ٹی آئی رہنما نادیہ شیر کیجانب سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پشاور (پاک صحافت) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی رہنما نادیہ شیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نادیہ شیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے، قومی املاک اور شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

نادیہ شیر کا مزید کہنا تھا کہ جیلوں میں قید تحریک انصاف کے کارکنوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ عمران خان نے آپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، عمران خان کو صرف اور صرف اپنی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد اس جتھے کا حصہ نہیں رہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے