پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما آغاز گنڈاپور نے خاندان سمیت پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پشاور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق رکن آغاز خان گنڈاپور نے خاندان سمیت پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈاپور نے پارٹی چھوڑنے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو شہیدوں کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی مگر 9 مئی کے واقعات نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا۔

آغاز خان گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ میں شہید سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈاپور کا فرزند ہوں جنہوں نے سیاست میں قوم کی خدمت کی، ہمارا خاندان ملک و قوم کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پارٹی کے ساتھ سیاست نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے