مرتضی وہاب

پی ٹی آئی حکومت میں جاری سارے بحرانوں میں سب سے بڑا بحران اخلاقیات کا ہے ،مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب  کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں اگر کسی چیز کی کمی ہے تو ہ اخلاق کی کمی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں جاری سارے بحرانوں میں سب سے بڑا بحران اخلاقیات کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مرتضیٰ وہاب نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مثالی پارک کا افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یہ بھی کہا کہ عسکری پارک اپنانے کو تیار ہیں عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگا۔

واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو تو کمشنر کیسے قیمتیں کنٹرول کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کی 50 بسیں 31 جنوری تک شہر میں رواں دواں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اسمبلی، آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد منظور کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے