رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ریاست مخالف سوچی سمجھی سازش تھی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی بلکہ ریاست مخالف سوچی سمجھی سازش تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ واضح طور پر ریاست پر حملے کی کوشش تھی، خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے کے پی ہائوس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ فساد و فتنے پر مشتمل لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر عوام اور لانگ مارچ کے دوران خدمات انجام دینے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے اجلاس کو باور کرایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے