پی ٹی آئی کارکنوں کا پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ

لاہور (پاک صحافت) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ کردیا، کارکنان نے پولیس وین پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے حملے کے دوران پولیس وین کی لائٹیں اور اسکرین بھی توڑ دی، پولیس وین میں موجود اہلکاروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ پی ٹی آئی کارکنان پولیس وین سے دو رائفلیں نکال کر لے گئے جبکہ مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ کردی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب حکومت پنجاب نے ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے