شازیہ مری

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شازیہ مری نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے، غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کا حساب ہونا چاہیے۔ لاڈلے مجرم کو چھوٹ دینے کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، شواہد کی روشنی میں ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے عمران خان ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، ریکارڈ سے ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان کو ساڑھے سات ملین امریکی ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ گزشتہ 8 سال سے تاخیر کا شکار ہے، قومی سلامتی کو داؤ پر لگا کر ایک مجرم کو ناجائز چھوٹ دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمران خان نے الیکشن میں سچ چھپایا اور لگاتار جھوٹ بولا مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، قومی سلامتی، ملکی مفاد اور انصاف کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنایا جائے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں مزید تاخیر قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے، تمام غیر قانونی فنڈنگ کی رقم ضبط کی جائے، پی ٹی آئی کی فنانس کمیٹی نے ملازمین کے ذریعے ملک اور بیرون ملک چندا اکٹھا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے