خواجہ آصف

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے، وزیر دفاع کا دعویٰ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ ‏پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے بانی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ یہ بھی آپشن ٹرائی کی جارہی ہے پی ٹی آئی والے خود بیرونی طاقتوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ عمران خان کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بعض ملک عمران خان کو لینے کو تیار بھی ہیں۔ سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے