عمران عباس

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس بہت جلد بھارتی فلم میں نظر آئیں گے

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس جلد ہی بھارتی پنجابی فلم ‘جیوے سوہنیا جی’ میں جلوہ گر ہوں گے جس کی تصدیق انہوں نے انسٹاگرام پر کی۔ عمران عباس نے اپنے  اکاؤنٹ پر موشن پوسٹر جاری کیا اور کیپشن میں بتایا کہ ان کی پنجابی بھارتی فلم مداح جلد دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فلم کی عکسبندی یورپ، لندن اور بھارت میں ہوگی۔ عمران عباس نے کہا کہ وہ جلد بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اداکار کی جانب سے بتایا گیا کہ فلم 6 اکتوبر 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  اداکار عمران عباس اس سے قبل بالی وڈ  فلم ‘اے دل ہے مشکل’ میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ ‘تھری ڈی کریئچر’ میں بھی کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے