مرتضی وہاب

پی ٹی آئی حکومت بے حس اور عوام کا مذاق اڑانا اس کا وطیرہ ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت بے حس ہوچکی ہے اور مسائل و مشکلات میں پسے عوام کا مذاق اڑانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا بیان حقیقت کے برعکس اور ملک کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ گھناؤنے مذاق کے مترادف ہے۔ وہ بتائیں یہ نوکریاں کس کس کو اور کہاں دی گئی ہیں؟

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی حکومت کو بے روزگار نوجوانوں کا کوئی احساس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدارا بدترین مہنگائی، افلاس اور غربت کے ماروں کا مذاق اڑانا چھوڑ دیں ورنہ عوام کے غیض و غضب کا شکار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے