رضا ربانی

پی ایم ڈی اے کالا قانون ہے، اسے کسی صورت منظور ہونے نہیں دیں گے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈیاے) کو مسترد کرتے  ہوئے اسے کالا قانون قرار دے دیا، رضا ربانی کا کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے کالا قانون ہے ہم اسے کسی صورت منظور ہونے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا پر قدغن اور پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کےخلاف صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جس میں اپوزیشن رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،  خیال رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے صحافی تنظیموں سے ہم قسم کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دھرنے میں شرکت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا کہ یہ صحافیوں کی نہیں، پسے ہوئے عوام کی جدوجہد ہے۔ خیال رہے کہ اس موقع پر پی پی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے دھرنے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا آزاد نہیں ہوگا تو جمہوریت کا گلا بھی گھٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے