پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کے رہنماؤں کی ایم کیو ایم آفس آمد

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ایم کیو ایم کے آفس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرِ اعظم کے ووٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور سینیٹ کے چیئرمین کے ووٹ سے متعلق انہیں منانے پھر آئیں گے۔

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے، جمہوریت کے ثمرات عوام کو بھی ملنے چاہئیں، عوام کے حقوق کے لیے آئین کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام شریک نہ ہوں جمہوریت مستحکم نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

کے الیکٹرک روز اول سےآج تک ایک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے